آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاپانی سفیر مستودا کونی نوری کا خط

May 29, 2020

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاپانی سفیر مستودا کونی نوری کا خط

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاپانی سفیر مستودا کونی نوری نے خط لکھا ہے۔

اپنے خط میں جاپانی سفیر نے کئی دہائیوں سے پاک فوج کی جانب سے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جاپانی سفارتخانے کے مطابق جاپانی سفیر نے خط میں نیک خواہشات کا اظہار کیا اور لکھا کہ امید ہے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کا جھنڈا بلند ہوتا رہے گا۔