حضرت علّامہ غلام محمد سیالوی کراچی میں وفات پا گئے

May 30, 2020

لوٹن (نمائندہ جنگ ) پاکستان کے سابق چیئرمین بیت المال و عشر، چیئرمین امتحانی بورڈ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان اور چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ حضرت علّامہ مولانا غلام محمد سیالوی جمعہ کی علی الصبح کراچی میں رحلت کر گئے۔ مرحوم ایک جید عالم دین تھے اور اہم مناصب پر دیانت داری سے فرائض انجام دیتے رہے، ان کی رحلت سے پاکستان ایک ایسی شخصیت سے محروم ہو گیا جن کا خلاء تادیر پُر نہیں کیا جاسکتا،دریں اثناء مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے مرکزی دفتر میں مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کے ساتھ برطانیہ بھر سے متعدد علماء و مشائخ نے بذریعہ ٹیلی فون حضرت علّامہ مولانا غلام محمد سیالوی کے سانحہ ارتحال پر اپنے تاثرات درج کرائے علاوہ ازیں تنظیم کے مرکزی دفتر لوٹن سے ایک پریس ریلیز بھی جاری کی گئی ہے جو علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے براہ راست جنگ کو بھیجی ہے جس میں علماء نے کہا کہ حضرت علّامہ مولانا غلام محمد سیالوی کے وصال کی خبر سن کر دلّی دکھ ہوا اللہ جلِ شانہ ان کی تمام دینی، ملی، سماجی خدمات کو اپنی بارگاہمیں شرف قبولیت سے نوازے اور درجات عالیہ میں اضافہ اور جنّت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور دنیا میں پھیلے ان کے تمام شاگردوں اور ان کے لواحقین کو صدمہ عظیم صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔پریس ریلیز میں مرکزی جما عت اہلسنت یوکے اینڈ اورسیز ٹرسٹ کے مرکزی قائدین برطانیہ و یورپ سمیت ممتاز علمائے کرام پیر سید عبدالقادر گیلانی، پروفیسر سید احمد حسین ترمذی، علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، پیرسید صابر حسین گیلانی علامہ صاحبزادہ سید مظہرحسین گیلانی، علامہ سید انور شاہ کاظمی ،علامہ برکات احمد چشتی، علامہ مفتی عبدالرحمٰن نقشبندی، علامہ مفتی محمد خان قادری، علامہ صاحبزادہ محمد رفیق چشتی، علامہ حافظ نذیراحمد مہروی، علامہ حافظ محمد فاروق چشتی، علامہ قاری واجد حسین چشتی، علامہ قاری تجمل حسین، علامہ قاضی عبدالرشید چشتی، علامہ ساجد لطیف قادری، الحاج خلیفہ عبدالرحمان قادری، صاحبزادہ علامہ زین العابدین، علامہ صاحبزادہ سید حیدر شاہ، علامہ صاحبزادہ قاضی ضیاء، المصطفیٰ چشتی، قاضی سراج المرتضیٰ، علامہ حسنات احمد چشتی، علامہ حافظ محمد افضل چشتی، علامہ حافظ شاہ محمد چشتی، علامہ انعام الحق قادری، حافظ اشتیاق حسین قادری، مولانا قاری محمد کامران، مولانا نثار احمد قادری، علامہ جنید عالم قادری، علامہ طاہر نجمی شامل ہیں،نے برطانیہ کے علماء نے کہا کہ علامہ غلام محمد سیالویؒ آپ ایک انتہائی معتبر مدبر ، اعلیٰ فکری و علمی اور تنظیمی امور پر کامل دسترس کی حامل شخصیت تھیں جو عوام الناس کے علاوہ اعلیٰ حکومتی عہدیداران کے ساتھ بھی معاملات کرنے کا ہنر جانتے تھے ۔ اللہ تعالی آپ کو اعلی علیین میں جگہ عطا فرمائے ۔ مزید برآں جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن کے خان محبوب خان چشتی، عرفان خان چشتی، خلیفہ محفوظ بٹ اور جامعہ سے متعلق دیگر احباب نے بھی مولانا غلام محمد سیالوی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔مرحوم جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن کے خصوصی مہربانوں میں شامل تھے اور یورپ میں مسلمانوں کے لیے اعلیٰ خدمات پر علامہ قاضی عبدل عزیز چشتی کی خدمات کے معترف تھے۔