شاہی سید کا اظہار تعزیت

May 30, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نےنیشنل لائرز فورم سندھ کے جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی کی وفات پر تعزیت کا اظہار. کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ حسین شاہ ایڈوکیٹ کی رحلت بڑا نقصان ہے. ﷲ تعالیٰ مرحوم کواپنے جوار رحمت میں خاص مقام عطاء فرمائے۔دریں اثنا نیشنل لائرزفورم سندھ کےصدر شمروزخان ایڈوکیٹ نےحسین شاہ کی وفات کولائرزفورم کا ناقابل تلافی نقصان قراردیتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔