برطانوی حکومت کے سائنسی مشیر نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کر دی

May 30, 2020

برطانوی حکومت کے سائنسی مشیر ڈاکٹر جریمی فارر کا کہنا ہے کہ اس وقت عالمگیر وبا کورونا کے باعث عائد کردہ پابندیوں میں نرمی کا اعلان ’جلدی‘ کرنے کے مترادف ہو گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں جریمی فارر کا کہنا تھا کہ کورونا انفیکشن کی شرح بہت بلند ہے اور اس وقت یہ اس سطح پر نہیں ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے ٹیسٹ اور ٹریس کرنے کے نظام کو جلد مؤثر بنانا ہو گا۔

ڈاکٹر جریمی حکومت کی جانب سے قائم کردہ سائنٹفک ایڈوائزری گروپ کے رکن ہیں اور ’ویلکم ٹرسٹ‘ کے ڈائریکٹر ہیں۔

ویلکم ٹرسٹ سائنسی مقاصدر کے لیے امداد فراہم کرنے والے بڑے اداروں میں سے ایک ہے۔