نجی اسپتال کرونا وائرس کے آئیسولیشن وارڈ قائم کر سکتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

May 31, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت، مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے نجی ہسپتالوں کو کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ہدایت فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کرونا وائرس کے سد باب کیلئے نجی ہسپتال کرونا وائرس کے آئیسولیشن وارڈ قائم کر سکتے ہیں۔ نجی ہسپتال کرونا وائرس کے آئیسولیشن وارڈ کے قیام کے لیے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجوع کریں۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن اس ضمن میں مؤثر طریقے سے نجی ہسپتالوں کی رہنمائی کرے گا۔۔ انہوں نے کہا کہ آئیسولیشن وارڈز میں طبی عملہ اور آلات سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق ہوں گے اس فیصلے کے بعد اب نجی ہسپتال کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی کورونا وائرس کے حوالے سے پالیسی عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے۔