تمام ملازمین ماسک اورگلوز کااستعمال کریں،وزارت بجلی کی ہدایت

May 31, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر) وزارت بجلی نے تمام ملازمین کو کورونا سے بچائو کے لئے ماسک، گلوز استعمال کرنے اور حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کر دی اور اس سلسلہ میںکسی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی نے مراسلہ کے ذریعے تمام ا فسر وں اور ملازمین سے کہا کہ اس مہلک وبا کے خاتمے تک ہمارے افسران پر لازم ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل یقینی بنائیں اور خود اور اپنے ماتحت ساتھیوں میں ماسک اور گلوز کا استعمال لازم کریں. سی ای اوز اور او ڈی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ادارے میں اس نوعیت کے تمام معاملات پر گہری اور براہ راست نگرانی رکھیں ۔