محکمہ خوراک کا گرانفروشوں کے گرد گھیرا تنگ،مزید 31 افراد گرفتار

May 31, 2020

پشاور(لیڈی رپورٹر) محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے مزید 31 افراد کو دھرلیا۔رااشننگ کنٹرولر آفتاب عمر کی زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ، اور فوڈ انسپکٹرز محسن علی شاہ اور وحید یوسف نے جی ٹی روڈ‘ مدینہ کالونی‘ کالا منڈی‘ ڈھکی نعلبندی‘ جہانگیر پورہ‘ کوہاٹی‘ کباڑی بازار‘ محلہ خداداد اور چوک ناصر خان میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف فوڈ پوائنٹس میں عام شہری کے بھیس میں خریداری کی اور اشیائے خوردونوش کے معیار کو چیک کیا بعد ازاں محکمہ خوراک کے افسران نے گرانفروشی پر 31 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ ایل آر ایچ ہسپتال کے کینٹین کے منیجر کو بھی گرانفروشی پر دھرلیا گیا۔ گرفتار کئے جانے والے افراد میں قصاب‘ نانبائی‘ دودھ فروش‘ سبزی و پھل فروش‘ جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں۔