کورونا سے بچنا ہے تو طرز زندگی کو بدلنا ہوگا: عثمان بزدار

May 31, 2020

کورونا سے بچنا ہے تو طرز زندگی کو بدلنا ہوگا: عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچنا ہے تو طرز زندگی کو بدلنا ہوگا، سماجی طور طریقوں میں تبدیلی لا کر کورونا سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کو گھروں سے باہر نکلتے ہوئے منہ اور ناک کو ڈھانپنا ہوگا، منہ، ناک ڈھانپ کر ہم ناصرف خود بلکہ اپنے خاندان کو بھی بیماری سے بچا سکتے ہیں۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے مستقل بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، احتیاط بےحد ضروری ہے اور صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی اقدامات یقینی بنا کر کورونا سے محفوظ رہیں۔