داودزئی، اندھے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

June 01, 2020

پشاور(کرائم رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے نوجوان کے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گلزار ولد برہان سکنہ نحقی نے تھانہ داودزئی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے بیٹے ذیشان جو کہ مستری کو کسی نامعلوم ملزم نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ، تفتیشی ٹیم نے مشکوک اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ساتھ مقتول کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو بھی شامل تفتیش کیا جس کے دوران بار بار متضاد بیانات کو مشکوک جانتے ہوئے مقتول کے قریبی دوست ملزم واقف اللہ ولد سعید الرحمن سکنہ نحقی کو مزید انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا جس نے سرسری پوچھ گچھ کے دوران مقتول دوست ذیشان کو ذاتی عناد کی بناء پر فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے آلہ قتل سمیت مقتول کا پستول اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ۔