جرمنی : بنڈس لیگا فٹبال لیگ کےمقابلے جاری

June 01, 2020

جرمنی میں بنڈس لیگا فٹبال لیگ کے مقابلے جاری ہیں،کورونا کی وباکے بعد بنڈسلیگا پہلی بڑی فٹ بال لیگ ہے جس میں کھلاڑی ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔

ڈورٹمنڈنے پیڈربورن کویکطرفہ مقابلے کے بعد1-6 سے شکست دے دی۔ جیڈن سانچونے ہیٹ ٹرک کی جبکہ تھورگن، اشرف حکیمی اور مارسل نے ایک ایک گول اسکور کیے۔

دوسرے میچ میں مونچ گلیڈبیچ نے یونین برلن کو1-4سے ہرا دیا۔ مارکس نے 2جبکہ فلوریان اور الاسانے نے 1-1گول اسکور کیے۔

لیگ میں بائرن میونخ67پوئنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ڈورٹمنڈ دوسرے اور مونچ گلیڈبیچ تیسرے نمبر پر ہے۔