آٹے کی سبسڈی کیلئے کوپن سسٹم کی تجویز زیرغور ہے، علیم خان

June 02, 2020

پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ آٹے کی سبسڈی کے لیے کوپن سسٹم کی تجویز زیرغور ہے۔ پنجاب میں آٹے پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے لیے مربوط پالیسی لائیں گے۔

ایک بیان میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ فلور ملز اور اداروں کے بجائے سبسڈی کا فائدہ عام آدمی کو ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مستحق اور کم آمدنی والوں کے لیے آٹے پر علیحدہ اور زیادہ سبسڈی ہونی چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ فائیو اسٹار ہوٹل اور ڈھابے پر ایک ہی قیمت کے آٹے کی فراہمی زیادتی ہے۔ امیر اور غریب آدمی ایک ہی ریٹ پر روٹی لے رہا ہے۔