پاک فوج ودیگر اداروں کا ٹڈی دل کیخلاف بھرپور آپریشن

June 02, 2020

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پاک فوج ودیگر اداروں کا ٹڈی دل کیخلاف بھرپور آپریشن جاری ہے، 238399سکوائر کلومیٹررقبہ کا سروے ، 4967 مربع کلو میٹر رقبہ میں کنٹرول آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وزارت فوڈ سکیورٹی، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں۔

52 متاثرہ اضلاع میں محکمہ زراعت، فوڈ سکیورٹی اور پاک فوج کی 1100 سے زائد مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں،اب تک 238399 اسکوائر کلومیٹر (تقریباً 2.4 کروڑ ہیکٹر) رقبہ پر سروے کیا جا چکا ہے جبکہ 4967 مربع کلو میٹر (تقریباً 496700 ہیکٹر) رقبہ میں کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔