کیچی بیگ میں ڈکیٹ گروپ کے سرغنہ سمیت دو افراد گرفتار

June 02, 2020

کوئٹہ(اسٹا ف رپورٹر) کیچی بیگ پولیس نے جرام پیشہ عناصر کےخلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈکیٹ گروپ کے سرغنہ سمیت دو افراد کو گرفتار کرکے۔50 بوری چھینا ہوا خشک دودھ ا۔مسروقہ موٹرسایکل اسلحہ قبضے میں لے لیاپولیس کے مطابق ا ایس پی سریاب ڈویژن ضیاء مندوخیل زیرنگرانی ایس ڈی پی او شالکوٹ سرکل آصف غفور کے ہمراہ کاروائی کرتے ھوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملزم محمد اشرف ولد عبدالنافع کو گرفتار کر کے چھینا گیا 50 بوری خشک دودھ برآمد کرکے ایک ٹی ٹی پسٹل قبضے میں لےلی۔ ملزم اپنے گینگ کا سر غنہ ہے اور کوٹہ کے مختلف گوداموں سے مال چوری کروا کر فروخت کرتا تھا ۔جبکہ ایک اور ملزم میر گل کو بھی گرفتار کر کے چھنی گئی موٹر سایکل ایک ٹی ٹی برآمد کر لی۔