ہدایت اللہ پیرزادہ پیپلز پارٹی کے وفادار جیالے تھے‘علی مدد جتک

June 02, 2020

کوئٹہ( این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک،جنرل سیکرٹری اقبال شاہ سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی ودیگر نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و فیڈرل کونسل کے رکن ہدایت اللہ پیرزادہ کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ مرحوم پیپلزپارٹی بلوچستان کے وفادار جیالے تھے اور عمر بھرپارٹی کے ساتھ ثابت قدم رہےاورشہید بے نظیر بھٹو کے سیاسی سفر میں ان کا ساتھ دیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبرجمیل عطاء فرمائے۔