وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹرز کیلئے ہیلتھ رسک الاؤنس کی منطوری دیدی

June 02, 2020

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاکٹروں کے لیے ہیلتھ رسک الاؤنس کی منظوری دے دی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یہ الاؤنس ایک رننگ بیسک پے کے برابر ہوگا اور اُن ہیلتھ پروفیشنلز کو دیاجائے گا جو کوویڈ۔19 کی ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

یہ الائونس ہیلتھ پروفیشنلز جو ہیلتھ انسٹیٹیوٹ، لیبس، پی جیز / ہاؤس جاب افسران کو بی ایس پی 17-18 کی شروعاتی اسکیل کے حساب سے ملے گا، جو کورونا وائرس کی ڈیوٹی دے رہے ہیں۔