سعودی اپیل پر یمن کیلئے آن لائن کانفرنس میں 66 ممالک کی شرکت

June 03, 2020

ریاض(شاہدنعیم)سعودی عرب کی اپیل پر منگل کو یمن کے لیے آن لائن امدادی کانفرنس ریاض میں ہوئی ، جس میں 66 ممالک نے شرکت کی۔یہ کانفرنس اقوام متحدہ کے تعاون و اشتراک سے دنیا کے بدترین انسانی بحران سے دوچار ملک یمن کے انسانی حالات بہتر بنانے کے لیے ہے۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب یمن کی مدد کے لیے 500 ملین ڈالر عطیہ کرے گا۔ انہوں نے امدادی کانفرنس میں شریک بینالاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کر امدادی پروگرام میں حصہ لیں۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے بتایا کہ ان کا ملک یمن کو 17 ارب ڈالر کی امداد دے چکا ہے۔