ٹڈی دل کیخلاف آپریشن، فضائی اسپرے، غیر روائتی طریقوں کا استعمال

June 03, 2020

ٹڈی دل کیخلاف آپریشن، فضائی اسپرے، غیر روائتی طریقوں کا استعمال

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزارت فوڈ سکیورٹی، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیوں کا ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ،کنٹرول آپریشن کے دوران ٹڈی دل کے مؤثر تدارک کیلئے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ایریل اسپرے کے علاوہ غیر روائتی طریقوں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کے مطابق 54 متاثرہ اضلاع میں انسداد ٹڈی دل آپریشن جاری ہے ،اب تک 238399اسکوائر کلومیٹر (تقریباً 2.4 کروڑ ہیکٹر) رقبہ کا سروے جبکہ 5389مربع کلو میٹر (تقریباً 538934 ہیکٹر) رقبہ میں کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے،پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 96547 ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا اور 3 اضلاع (میانوالی اور ڈی جی خان)میں ٹڈی دل کی موجودگی کنفرم ہونے 63ہیکٹر ایریا میں انسدادِ ٹڈی دل آپریشن کیا گیا، اب تک پنجاب کے اضلاع میں 8032931ہیکٹر ایریا پر سروے اور 173998 ہیکٹر ایریا پر آپریشن کیا جا چکا ہے، سندھ میں 101302 ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا۔