دکاندار’نوماسک،نوسروس‘ کی پالیسی پر عمل کریں، عثمان بزدار

June 03, 2020

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کہنا ہے کہ دکاندار ’نوماسک، نوسروس‘ کی پالیسی پر عمل کریں۔

سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں وبائی بیماری کورونا وائرس سے متعلق کہا ہے کہ احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا، کورونا سے بچنے کے لیے ماسک، سینی ٹائزر اور سماجی فاصلہ ضروری ہے۔

عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ دکان مالکان ’نوماسک، نوسروس‘ کی پالیسی پر عمل کریں ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ انسداد کورونا مہم کی کامیابی کے لیے عوام کا تعاون ضروری ہے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا کی صورتحال کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 80 ہزار 463 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وبا سے 24 گھنٹےمیں مزید 67 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 688 ہو گئی ہے۔