• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا مزید 67 زندگیاں نگل گیا، تعداد1600سے زائد


لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا کی صورتحال کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 80 ہزار 463ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے 24 گھنٹےمیں مزید 67افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 688ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 49 ہزار 852 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 28 ہزار 923مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے دیگر صوبوں سے زیادہ یعنی 31 ہزار 86مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ اس کے نتیجے میں اموات بھی تمام صوبوں سے زیادہ یعنی 526ہو چکی ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 29ہزار 489ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 570ہو گئی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10ہزار 897و چکی ہے جبکہ اموات 490 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 4 ہزار 740 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 49افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 ہزار188کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 34 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 779کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک284مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 7 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین