خواتین کو بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار

June 03, 2020

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سیل کی جانب سے کارروائی کے نتیجے میں خواتین کو بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی سائبر کرائمز حکام کے مطابق کارروائی کے دوران خواتین کو بلیک میل کرنے والے شخص گرفتار کیا گیا ہے، خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم عثمان خواتین کو نازیبا تصاویر بھیج کر ملنے کو کہتا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائمز حکام کے مطابق ملزم کو خاتون کی درخواست پر گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائمز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے موبائل فون اور یو ایس بی بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔