میمن گوٹھ، ڈکیتی میں مزاحمت پر نوجوان بہنوں کے سامنے قتل

June 04, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میمن گوٹھ میں ملزمان نے ڈکیتی میں مزاحمت پرفائرنگ کر کے نوجوان کو اس کی بہنوں کے سامنے قتل کردیا اور فرار ہو گئے، بے حسی کی انتہا اس وقت د یکھنے میں آ ئی جب نوجوان ایک گھنٹے تک زخمی حالت میں تڑپتا رہا، لیکن شہری ویڈیو بناتے ر ہے۔تفصیلات کے مطابق ملیر میمن گوٹھ کمار گاتھانی گوٹھ کے قریب گزشتہ رات موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے 30سا لہ عبدالواحد ولد ارشاد سمیت خاندان کے4افراد کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا،اور مزاحمت کر نےپر ملزمان نے نوجوان واحد کو فا ئرنگ کر کے قتل کیا جس سے اہلخانہ حواس باختہ ہوگئے، جبکہ واقعہ کے بعد جمع ہو نے والے بے حس شہری زخمی عبدالواحد کی تڑپتے ہوئے ویڈیو بناتے رہے، زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں وہ دوران علاج دم توڑگیا،مقتول 2 بہنوں اور بہنوئی کے ہمراہ میمن گوٹھ سے ملیر آرہا تھا۔