عمران پر دائر دعوے کی جلد سماعت کیلئے شہباز کی درخواست

June 05, 2020


مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے وزیرِ اعظم عمران خان پر ہتکِ عزت کے دعوے کی جلد سماعت کے لیے درخواست دے دی۔

لاہور کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے درخواست پر فریقین کے وکلاء کو نوٹس جاری کر کے ان سے اس ضمن میں جواب طلب کر لیا۔

لاہورکی ایڈیشنل سیشن کورٹ کے جج سہیل انجم نے میاں شہباز شریف کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار میاں شہباز شریف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے وکیل بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔

یہ بھی پڑھیئے:

صدر مسلم لیگ نون میاں شہباز شریف کا اپنی درخواست میں یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان پر ہتکِ عزت کا دعویٰ گزشتہ 3 سال سے زیرِالتواء ہے۔