لاہور ( وقائع نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کی۔عدالت میں عمران خان کی طرف سےمتفرق درخواست جمع کروائی گئی تھی کہ شہبازشریف کے خلاف نیب اور دیگر اداروں میں انکوائریز کا ریکارڈ فراہم کیا جائے عدالت نے درخواست پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 22 جون تک ملتوی کردی. شہباز شریف نے جولائی2017 میں دعوی دائر کیا تھاکہ عمران خان نے پاناما لیکس کے معاملے پر رشوت دینے کا جھوٹا الزام عائد کیا۔عدالت عمران خان کو سو ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔