لگتا ہے کورونا وائرس کم طاقتور ہوتا جارہا ہے، برطانوی ڈاکٹرز

June 06, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کی یونیورسٹی آف پٹس برگ میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ کورونا وائرس کم طاقتور ہوتا جارہا ہے۔ ڈاکٹر ڈونلڈ ییلی نے وضاحت کی کہ ایسا لگتا ہے کہ لوگوں کو کم آسانی سے وائرس لگ رہا ہے اور کیسز کی شدت اس وقت سے کم ہوتی نظر آرہی ہے جب اس سال کے شروع میں پہلی مرتبہ یہ وبائی مرض پھیلا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ وائرس بدل رہا ہے، بعض نمونوں سے پتہ چلتا ہے کہ زور کم ہوگیا ہے۔