عوامی مقامات پر ماسک لازمی پہنا جائے‘عالمی ادارہ صحت

June 06, 2020

کراچی(نیوزڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مقامات پر ماسک لازمی پہنا جائے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایدھانم غیبریسوس کا کہنا تھا کہ نئے شواہد کی روشنی میں عالمی ادارہ صحت حکومتوں کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی بنائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ماسک بذات خود کورونا وائرس سے تحفظ نہیں دیتا مگر ٹرانسپورٹ، دکانوں اور دیگر عوامی مقامات پر اس کا استعمال ضروری ہے۔