سپریم کورٹ،ایف آئی اے کو حشمت میڈیکل کالج کے مالکان کو پیش کرنیکا حکم

June 06, 2020

اسلام آباد (خبر نگار) سپریم کورٹ نے حشمت میڈیکل کالج کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی اے کو میڈیکل کالج کے مالکان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ گزشتہ روز جسٹس عمر عطاءبندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر ایف آئی اے نے حشمت میڈیکل کالج سے متعلق پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ عدالت نے ایف آئی اے کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مالکان کی تمام جائیداد سے متعلق تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق ملزمان نے 19 کروڑ سے زائد کا طلبا کے ساتھ فراڈ کیا ، 4 ملزمان کے اوپر 181 ملین روپے کے مالی واجبات ہیں۔