سی ای او ہیلتھ کا مختلف بنیادی مراکز صحت کا دورہ

June 06, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان ڈاکٹر ارشد ملک مختلف بنیادی مراکز صحت کے اچانک دورے کئے۔ انہوں نے بنیادیمراکز صحت بچ خسرو 24/7 متی تل اور عباس پورہ کے وزٹ کے دوران ادویات کے سٹاک ،سینٹروں کی صفائی ،ڈاکٹروں و عملے کی ڈیوٹی کو چیک کیا۔عباس پورہ سنٹر کے رہائشی مکانات کی خراب چار دیواری کا نوٹس لیا اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے کہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو کیس تیار کرے بھجوایا جائے۔سی ای او ڈاکٹر ارشد ملک نے اپنے دورے کے موقع پر تمام بنیادی مراکز صحت کے عملے سے میٹنگ بھی کی۔