انجکشن کے ذریعے کٹے کانوں کے علاج کا کامیاب تجربہ

June 07, 2020

کراچی(نیوزڈیسک) انجکشن کے ذریعے کٹے کانوں کے علاج کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ سائنس دانوں نے ایسا انجکشن تیار کرلیا ہے جو کانوں کی بگڑی ہوئی صورت کو تبدیل کرسکتا ہے۔ فی الحال یہ تجربہ چوہوں پر کامیابی سے کیا گیا ہے اور امید ہے کہ انسانوں پر بھی یہ تجربہ کامیاب رہے گا۔ باکسنگ اور رگبی جیسی کھیلوں میں کھلاڑی اکثر اپنے کانوں سے محروم بھی ہوجاتے ہیں۔ تاہم اب چین کے سائنس دانوں نے 3 ڈی بائیو پرنٹنگ کے ذریعے نئے ٹشوز کانوں میں لگانے کا تجربہ کرلیا ہے۔