رابی پیرزادہ نے اپنے ہاتھوں سے قرآن پاک لکھنا شروع کردیا

June 10, 2020

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نےکہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے میں نے قران پاک ہاتھوں سے لکھنے کی پہلے دن مشق کی اور ایک صفحہ لکھا ہے۔

انہوں نے ایک انٹر ویو میں بتایا کہ میری کوشش ہو گی میں ہاتھ سے لکھے گئے قرآن پاک کے نسخے کو مسجد نبوی کو ہدیہ کروں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں کیلی گرافر اینڈ پرنٹر حافظ انعام الرحمن عاقب اور عدیل احمد کی انتہائی شکر گزار ہوں، حرف پہلے سے تصدیق شدہ نیچے لکھا ہوگا اور اس پر قلم سے کیلی گرافی ایک خاص کاغذ پر ہوگی۔

رابی پیر زادہ نے کہا کہ اگر کوئی اس کارِ خیر میں حصہ لینا چاہے تو رابطہ کر سکتا ہے۔