نواز شریف کو روزانہ چہل قدمی کا مشورہ دیا گیا ہے، ڈاکٹر عدنان

June 10, 2020

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو روزانہ چہل قدمی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عدنان کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد نواز شریف کو جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چہل قدمی امراض دل، ذیابطیس اور ہائپر ٹینشن کے امراض کے لیے بہت ضروری ہے۔یہ افسوسناک بات ہے کہ اگر ایک مریض علاج کے دوران ورزش یا چہل قدمی کرے تو اسے متنازع بنادیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر عدنان نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئی ابہام نہیں کہ نوازشریف کی تصویروں کو بدنیتی کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی ایک جھلک سے ان کے ورکرز اور چاہنے والوں کے جذبے میں نئی جان پڑگئی۔