خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ مشرقی بھارت کے قریب موجود

June 13, 2020

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کاکم دباؤ مغربی بنگال اور مشرقی بھارت کے قریب اوڑیسہ میں موجود ہے، اس کم دباؤ کا پاکستان پر اثرا انداز ہونے کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا ایک اور کم دباؤ بھارتی گجرات کے قریب مشرقی بحیرہ عرب پر زمین سے 5000فٹ بلندی پر موجود ہے ، اس ہوا کے کم دباؤ کے اثرات فی الحال پاکستان میں موجود نہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36سے38ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ شہر میں جنوب مغربی سمت سےچلنے والی ہوائیں12کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جس کے سبب ہوا میں نمی کا تناسب 57فیصد ہے۔