کراچی: ضلع کورنگی اور ملیر میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز

June 16, 2020


کراچی کے ضلع کورنگی اور ملیر میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ڈی ایچ او ملیر نے ڈپٹی کمشنر ملیر اور ڈپٹی کمشنر کورنگی کو خط جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کورنگی ڈھائی نمبر، ڈیڑھ نمبر، 4 نمبر اور مہران ٹاؤن میں کیسز زیادہ ہیں، اب تک ان علاقوں میں 2400 سے زائد کورونا کے کیسز آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: ضلع غربی کی 16 یونین کونسلز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مطالبہ

کورنگی میں شمسی سوسائٹی، سعادت کالونی، مردان چوک، شاہ فیصل نمبر2 میں بھی کیسز بڑھ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ملیرکھوکھرا پار، کالا بورڈ، یوسی9، یوسی11 لانڈھی اور دیگر علاقوں میں بھی کیسز زیادہ ہیں۔

ڈی ایچ او نے سفارش کی ہے کہ ضلع کورنگی اور ملیر کے ان علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے۔