• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ضلع غربی کی 16 یونین کونسلز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مطالبہ


کراچی کے ضلع غربی میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پانچ ٹاؤنز کی 16 یونین کونسلز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لیے ضلعی ہیلتھ آفیسر نے ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ویسٹ کو خط لکھ دیا۔

ضلع غربی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے سائٹ پہلے اور بلدیہ ٹاؤن دوسرے نمبر پر ہے۔ متاثرہ علاقوں میں گلشن معمار ، خدا کی بستی، سرجانی ٹاؤن سیکٹر الیون ون، بھٹہ ولیج، سعیدآباد مسجد روڈ، عمر خان روڈ، سلطان آباد، کیماڑی ڈاکس اور مجید کالونی شامل ہیں۔

بلدیہ ٹاؤن میں اسلام نگر، نیول کالونی، نئی آبادی، سعید آباد، مجاہد کالونی، آفریدی کالونی، مہاجر کیمپ اور کوکن کالونی بھی متاثر ہیں۔

میٹروول میں سب سے زیادہ 149 کورونا کے مریض ہیں، فرنٹیئر کالونی، یوسی 7 بنارس اسلامیہ، سبحانی محلہ، غازی آباد، کرسچن کالونی، داتا نگر، مجاہد کالونی، ملت آباد، گلفام آباد اور علیگڑھ کالونی بھی متاثر ہیں۔

تازہ ترین