پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس 26 جون کو ویڈیو لنک پر ہوگا

June 16, 2020

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ کا اجلاس 26 جون کو ویڈیو لنک پر ہوگا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی احسان مانی کریں گے، اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور کلب کرکٹ کے ماڈل آئین کی منظوری لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبائی اور سٹی ایسوسی ایشنز کے آئین میں ترامیم کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی اراکین کو بورڈ میں تقرریوں پر اعتماد میں لیں گے، جبکہ پی ایس ایل فائیو کے معاملات اور انعقاد پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔

اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ پر بھی اجلاس کو آگاہ کیا جائے گا۔