چین میں بچی کو بچانے کیلئے اسپائیڈر مین کی انٹری!

June 17, 2020

چین میں بچی کو بچانے کیلئے اسپائیڈر مین کی انٹری!

چین کے بچوں کی شرارتوں کے سبب حادثات آئے دن خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اور اب اسکی تازہ مثال چین کے شہر Liaochengمیں دیکھی گئی جب ایک 5سالہ بچی کھیلتے ہوئے 15منزلہ عمارت کی کھڑکی سے باہر آگئی اور تنگ پلیٹ فارم پر پھنس گئی۔

اپنی شرارت کے سبب مشکل میں گھری بچی کو پڑوسیوں اور راہ چلتے افراد نے دیکھا تو ایک لمحے کی دیر کئے بنا پہنچے۔

جبکہ دو ہمدرد افراد اسپائیڈرمین کی طرح عمارت پر چڑھے اور بچی کو نیچے گرنے سے بحفاظت بچا لیا۔