بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل ) کو منانے کیلئے پرویز خٹک کی سربراہی میں مذاکراتی ٹیم کو ٹاسک سونپ دیا گیا

June 19, 2020

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل ) کو منانے کیلئے مذاکراتی ٹیم کو ٹاسک

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل )کو منانے کیلئے پرویز خٹک کی سربراہی میں مذاکراتی ٹیم کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اسد عمر‘پرویز خٹک‘ اسد قیصر‘ شفقت محمود ،بابر اعوان سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں نے شرکت کی‘ا جلاس میں بی این پی مینگل کے 6 مطالبات کے نکات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں تمام شرکاء نے اختر مینگل کے مطالبات کی حمایت کی ہے اور انہیں حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔