ارطغرل غازی کے سیٹ پر ایسرا اور اینگین التان کی نئی تصاویر

June 24, 2020

تاریخی ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ ایسرا بیلجک اور سیریز کے ہیرو اینگین التان دوزیان نے اس ڈرامہ سیریل میں غیر معمولی پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے دنیا بھر میں کروڑوں ناظرین کے دل موہ لیے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسرا جنہوں نے ڈرامے میں حلیمہ سلطان اور اینگین التان دوزیان نے ارطغرل غازی کا کردار ادا کیا، دونوں فنکار پاکستان میں غیرمعمولی طور پر مقبول ہیں، جب سے سرکاری ٹی وی پر ارطغرل غازی ڈرامہ سیریز کا سلسلہ شروع ہوا ہے یہ دونوں ہر گھر میں جانے پہنچانے جاتے ہیں۔

ایسرا اور اینگین اپنے پرستاروں کا خاص خیال رکھتے ہیں اور یہ دونوں سوشل میڈیا پر اپنی نت نئی تصاویر جاری کرتے رہتے ہیں تاکہ اپنی سرگرمیوں اور مصروفیات سے پرستاروں کو اپ ڈیٹ رکھیں۔

حال ہی میں التان دوزیان نے انسٹاگرام پر اپنے دوستوں اور اپنی اہلیہ کے ساتھ کشتی پر تفریح کرنے کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

اس سے قبل ایسرا نے ارطغرل سیریل میں حلیمہ سلطان کے کردار کو ختم کرنے کے فیصلے کے بعد سیٹ کے پس منظر کی چند تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

ایسرا نے ان تصاویر کے ساتھ تحریر کیا تھا کہ نئے سیزن کی اسٹوری میں تبدیلی کی گئی ہے اور بدقسمتی سے کیونکہ حلیمہ سلطان کا کردار ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس لیے میں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے آپ کی محبت، پیار اور بہت زیادہ حمایت پر فخر ہے، میری دعائیں اور نیک تمنائیں آپکے لیے، آپکی حلیمہ سلطان۔