اپوزیشن رہنماؤں کا میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ

June 25, 2020

اپوزیشن کا میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ

اپوزیشن جماعتوں نے پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ایڈیٹر اِنچیف جنگ اور جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کو میڈیا کی آواز دبانے کے مترادف قرار دیا۔

انہوں نے میر شکیل الرحمٰن کے خلاف انتقامی کارروائی کا سلسلہ بند کرکے انہیں فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

ادھر قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج میر شکیل الرحمٰن پابند سلاسل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ اور جیو تو آپ کے سب سے بڑے حمایتی تھے، کل یہ ادارہ ٹھیک تھا آج غلط ہوگیا؟