پاکستان: کورونا کیسز 196895 اموات 3989

June 26, 2020

پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ یہ زیادہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں چین، فرانس، سعودی عرب، ترکی اور جرمنی سے بھی آگے نکل کر 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسزکی نسبتا ًکم تعداد رپورٹ ہوئی ہے اور نئے 2 ہزار 775 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس موذی وباء کے ہاتھوں مزید 59 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 96 ہزار 895 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 989 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 7ہزار 486 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 85 ہزار 420 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 76 ہزار 318 ہو چکی ہے، جبکہ 1 ہزار 205 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 71 ہزار 987 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار 629 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 24 ہزار 303 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 879 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 11 ہزار 981 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 119 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: ملک میں کورونا سے مزید 148 افراد انتقال کرگئے

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 9 ہزار 946 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 109 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 398 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 23 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 962 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 25 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔