• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن فیصل سبزواری کورونا وائرس کی بیماری سے صحت یاب ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں فیصل سبزواری نے بتایا کہ ﷲ کے فضل اور دوستوں کی دعاؤں سے میں اور تمام اہل خانہ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد روبصحت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ 3 ہفتے بہت مشکل تھے خاص کر والدہ کی صحت کے حوالے سے، تاہم یہ وقت بھی گزر گیا۔

ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط کریں اور محفوظ رہیں۔

واضح رہے کہ 4 جون کو فیصل سبزواری نے اپنے اور اہل خانہ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔

تازہ ترین