آرمی چیف نے پوزٹرون ایمیشن ٹیکنالوجی کا افتتاح کردیا

June 26, 2020


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں پوزٹرون ایمیشن ٹیکنالوجی کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اے ایف آئی آر آئی شہریوں کو اعلیٰ کوالٹی کی طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے، آرمی میڈیکل کور عوامی خدمت جاری رکھے گا۔

علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں جاپان کے سفیر نے ملاقات کی ،جس میں خطے کی سیکیورٹی اور دوطرفہ باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان میں کورونا سے نمٹنے کیلئے جاپان کے تعاون کو سراہا، جاپانی سفیر نے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔