وزیر اعلیٰ کی منور حسن کے بارے میں وضاحت

June 27, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی وضاحت ،جمعہ کو سندھ اسمبلی میں اپنے خطاب کے آخر میں وضاحت کی کہ مجھے ابھی کہا گیاہے کہ سید منور حسن کا انتقال کورونا وائرس سے نہیں ہوا۔ مجھ سے غلطی ہوئی جس پر میں معافی چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ ابتداء میں وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ کراچی میں انتقال کر جانے والے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن اور ممتاز عالم دین علامہ طالب جوہری کورونا وائرس کا شکار تھے۔، مفتی نعیم خود کورونا کا شکار نہیںتھے لیکن ان کے اہل خانہ کورونا میں مبتلاپائے گئے۔