ملک اناڑی کپتان کے ہاتھوں تباہ کاریوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، قمر زمان کائرہ

June 27, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ملک اناڑی کپتان اور نااہل ٹیم کے ہاتھوں مزید تباہ کاریوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔

قمر زمان کائرہ نے انے ایک بیان میں حکومت کی کاکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب آدمی کی زندگی سہل ہونے کے بجائے دن بہ دن اور کٹھن ہوتی جا رہی ہے، اناڑی کپتان اور نااہل ٹیم کے ہاتھوں پاکستان مزید تباہ کاریوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے ۔

قمرزمان کائرہ نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کی سہولت کے لیے جلد مثبت اقدام لے ورنہ اسے گھرجانا ہوگا۔