ہم سمجھے بلاول سندھ میں راشن کی تقسیم کا ڈیٹا فراہم کریں گے ، مراد سعید

June 28, 2020

وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ ہم سمجھے کہ آج فرزند زرداری یہ ڈیٹا فراہم کریں گے کہ سندھ میں بھاشن کے بجائے کسے راشن دیا۔

اپنے ایک بیان میں مراد سعید نے کہا کہ دنیا کہہ رہی ہے ہمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا چاہیے ، جبکہ عمران خان نے تین ماہ پہلے لاک ڈاؤن کا کہا تھا۔

مراد سعید نے کہا کہ سندھ کے 33 لاکھ خاندانوں میں فی خاندان 12 ہزار روپے دیئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف وزیر خارجہ، وزیردفاع ہوتے ہوئے اقامہ رکھتے تھے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پر ڈرامے کیے گئے، ن لیگ کے دور کا وزیر خزانہ اشتہاری ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ خواجہ آصف نے امریکا جا کر کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں، جبکہ آج کوئی ہم سے ڈومور کا مطالبہ نہیں کرتا۔