شام، اسرائیلی فضائی حملہ، ایران کی حامی ملیشیا کے 6 جنگجو جاں بحق

June 29, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) شام کے مشرقی علاقےمیں اسرائیلی فضائی حملے میں ایران کی حامی ملیشیا کے 6جنگجو جاں بحق ہوگئے ۔ شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری نے بتایا کہ مشرقی شام میں عراق کی سرحد کے قریب اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کی حامی ملیشیا کے کم سے کم چھ جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیرین آبزر ویٹری کا کہنا ہے کہ مشرقی شام میں ایرانی حمایت یافتہ جنگجوئوں اور بشارالاسد حکومت کے مراکزپر بمباری کی گئی۔آبزر ویٹری کے مطابق مشرقی شام میں ہونے والے فضائی حملوں میں مرنے والے چار مقامی جنگجو جب کہ دو غیر ملکی بتائے جاتےہیں۔یہ حملے دیر الزور کے مشرقی شہر البوکمال میں العباس کے مقام پر کیے گئے۔