برطانیہ، کورونا لاک ڈاؤن میں بھی حد رفتار کی خلاف ورزیاں جاری ہیں

June 30, 2020

لندن (پی اے) کورونا وائرس کے دوران شاہراہوں پر پولیس کی نافذ کردہ حد رفتار کی خلاف ورزیوں کے واقعات جاری رہے، اسکاٹ لینڈ اورسائوتھ ویلز پولیس کے ریکارڈ کے مطابق تیزرفتاری ریکارڈ کرنے والے کیمروں سے جمع کردہ ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ اپریل 2019 سے اپریل 2020 کے دوران اے ون اور سمرسیٹ پر تیز رفتاری کے 8,060کے واقعات ہوئے۔ بیڈ فورڈ شائر میں زیادہ سے زیادہ حد رفتار نہیں بتائی گئی۔ بیڈ فورڈ شائر میں اپریل 2019 کے دوران 6,047 خلاف ورزیاں کی گئیں جبکہ اپریل 2020 کے دوران صرف 60 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، کیمبرج شائر میں بھی زیادہ سے زیادہ حد رفتار نہیں بتائی گئی، یہاں اپریل 2019 کے دوران 5,900 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی تھیں جبکہ اپریل 2020 کے دوران صرف 56 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، چے شائر میں زیادہ سے زیادہ حد رفتار 100 میل فی گھنٹہ مقرر ہے، اپریل 2019 کے دوران 5,559 خلاف ورزیاں کی گئیں جبکہ اپریل 2020 کے دوران صرف 147 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، سٹی آف لندن میں 1,424 کے مقابلے میں 13، ڈربی شائر میں 2,921 ڈیوون اور کارن وال میں 7,888 اور 4,595، ڈور سیٹ میں 5,217 کے مقابلے میں 62، ڈائی فیڈ ۔پووائز میں 86 کے مقابلے میں 39، ایسکس میں 6,854 کے مقابلے میں 465، گلوسیسٹر شائر میں 2,129 اور 143، ہیمپشائر میں 7,368 اور 578، ہرٹ فورڈ شائر میں 5,619 کے مقابلے میں 119، ہمبر سائیڈ میں 3,466 اور 29، کینٹ میں 7,055 اور 10,828، لنکا شائر میں 8,959 اور 5,465، لنکن شائر کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا، مرسی سائیڈ میں 4,614 اور 73 نارفولک میں 4,611 نارتھ ویلز میں 4,729 نارتھ یارک شائر کا 9,155 اور 1,847، نارتھمپٹن شائر نے مکمل ڈیٹا فراہم نہیں کیا، شمالی آئرلینڈ میں 3,202 اور 1,259، نارتھمبریا میں 6,400 اور 2,896، ناٹنگھم شائر نے مکمل ڈیٹا فراہم نہیں کیا، اسکاٹ لینڈ میں 6,151 اور 630، سائوتھ ویلز میں 5,286 اور 1,996، سائوتھ یارک شائر نے مکمل ڈیٹا فراہم نہیں کیا، سفوک 4,268 اور 1,508، سرے 7,098 اور 5,463، سسیکس 4,084 اور 4,079، ٹیمز ویلی نے مکمل ڈیٹا فراہم نہیں کیا۔ ویسٹ مرسیا 6,507 اور 161، ویسٹ مڈلینڈز 7,004 اور 1,926، ویسٹ یارک شائر میں 14,821 جرائم ریکارڈ کئے گئے، ولٹ شائر نے مکمل ڈیٹا فراہم نہیں کیا۔