بھاشاڈیم،سکیورٹی گلگت بلتستان سکاؤٹس کےسپردکرنےکامعاہدہ

June 30, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر)دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ پر اہم پیش رفت ،پراجیکٹ کی سکیورٹی کے لئے گلگت بلتستا ن سکاؤٹس کا ایک خصوصی ونگ قائم کرنے کے لئے واپڈا اور گلگت بلتستان سکاؤٹس کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کئے گئے۔ دستخط کرنے کی تقریب واپڈا ہاؤس میں ہوئی۔دیا مر بھاشا ڈیم پر اجیکٹ پر عملدرآمد کے لئے گلگت بلتستان سکاؤٹس کے ونگ کا قیام نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ ملک کے دور دراز علاقہ میں تعمیر کیا جارہا ہے۔ پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لئے پراجیکٹ ایریا میں سکیورٹی کے مؤثر اقدامات بہت ضروری ہیں۔