ٹیکس فری بجٹ وزیراعظم کی عوام دوستی کا مظہر ہے، شبلی فراز

June 30, 2020

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ معاشی چیلنجز کے تناظر میں ٹیکس فری بجٹ وزیراعظم کی عوام دوستی کا مظہر ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بجٹ میں تجویز کردہ اقدامات سے روزگار کی نئی راہیں کھلیں گی، بجٹ کی کثرت رائے سے منظوری ثبوت ہے پی ٹی آئی و اتحادی متحد ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن نے عوام میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوشش کی اور اپنی سیاسی سوچ کے کھوکھلے پن کا مظاہرہ کیا۔