41 اضلاع میں انسداد ٹڈی دل آپریشن، 9 کروڑ 24 لاکھ ایکڑ علاقے کا سروے

June 30, 2020

وزرات نیشنل فوڈ سیکیورٹی، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی 972 مشترکہ ٹیمیں ٹڈی دل سے متاثرہ 41 اضلاع میں انسداد ٹڈی دل آپریشن کر رہی ہیں، ملک بھر میں 22 لاکھ 59 ہزار ایکٹر رقبے پر یہ کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔

نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے مطابق ٹڈی دل سے متاثرہ 9 کروڑ 24 لاکھ ایکڑ علاقے کا سروے کیا جا چکا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں دو لاکھ 19 ہزار 328 ایکڑ رقبے پر سروے اور ٹڈی دل کی موجودگی پر تین ضلع میں انسداد ٹڈی دل آپریشن کیا گیا۔

سندھ میں ایک لاکھ ایک ہزار 375 ایکڑ علاقے کا سروے اور 8 اضلاع میں آپریشن کیا گیا۔

خیبرپختونخوا (کے پی) میں دو لاکھ 12 ہزار 329 ایکڑ رقبے پر آپریشن اور 4 اضلاع میں ٹڈی دل آپریشن کیا گیا۔

بلوچستان کے 3 لاکھ 75 ہزار 981 ایکڑ علاقے کا سروے اور 26 اضلاع میں انسداد ٹڈی دل آپریشن بھی کیا گیا۔