لداخ میں پٹائی کے بعد بھارتیوں نے چینی ایپس کو بلاک کردیا

June 30, 2020


متنازع علاقے لداخ میں چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کی پٹائی کے بعد بھارت نے اوچھے ہتھکنڈے اپنانا شروع کردیے۔

بھارت نے اپنے ملک میں چین کی 50 سے زائد موبائل ایپس کو بلاک کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان موبائل ایپس میں ٹک ٹاک بھی شامل ہے۔

چین کے مطابق بھارت نے اس کی 59 موبائل ایپس پر پابندی عائد کی ہے۔

بھارتی اقدام پر چین کا ردعمل

بھارت میں چینی موبائل ایپس پابندی پر چین نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے بھارت کا متعصبانہ اقدام اور عالمی تجارتی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

بھارت میں ترجمان چینی سفارتخانہ جی رونگ کا کہنا تھا کہ چین کو بھارت کے عمل پر شدید تشویش ہے، چین ایسے تمام اقدامات کی سخت مخالفت کرتا ہے۔